نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر سے کشمیری صحافی عرفان مہراج کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی صحافتی حقوق کی ترجمان تنظیم ایڈیٹرز گلڈ نے مودی حکومت سے صحافیوں کا استحصال بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے گزشتہ روز صحافیوں کے خلاف یو اے پی اے نامی کالے قانون کے من مانے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت سے صحافیوں کا استحصال کرنے سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔
صہیونی صدر کی فلسطین اور امارات کو رمضان کی مبارکباد
قبل ازیں مودی حکومت کی ہدایات پر بھارتی تفتیشی ادارے این آئی اے کی جانب سے معروف کشمیری صحافی عرفان مہراج کو 20 مارچ کو ٹیلیفونک کال پر کہا گیا کہ کچھ منٹس کیلئے سری نگر میں قائم این آئی اے کے دفتر میں آئیں۔ بعد ازاں گرفتار کرکے دہلی لے جایا گیا۔
این آئی اے نے عرفان مہراج پر کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ اپنے پریس نوٹ میں این آئی اے کا دعویٰ ہے کہ عرفان مہراج کشمیریوں کے حقوق پر آواز بلند کرنے والے خرم پرویز کے قریبی ساتھی ہیں۔صحافیوں کو تنقیدی رپورٹنگ کے باعث گرفتار کیا جارہا ہے۔
عرفان مہراج نے 2015سے لے کر اب تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب کی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایڈیٹرز گلڈ نے مودی حکومت سے درخواست کی ہے کہ قومی سلامتی کے نام پر استحصال روکے اور جمہوری اقدار کا احترام کرے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








