حکومت مجھے گرفتاری کے بعد ممکنہ طور پر قتل کردینا چاہتی ہے۔ عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت مجھے گرفتاری کے بعد ممکنہ طور پر قتل کردینا چاہتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ روز کی صبح سے ہی ہمارے کارکنان اور قیادت کو پولیس کے حملے کے بعد آنسو گیس اور شیلنگ کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب حکومت کی انتخابات کے انعقاد سے معذرت

ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہماری قیادت اور کارکنان نے کیمیکل واٹر والی توپوں، ربڑ کی گولیوں اور بندوقوں کی گولیوں کا سامنا کیا۔ اب رینجرز نے کارروائی شروع کردی ہے۔

 

پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ رینجرز عوام کے ساتھ براہِ راست تصادم میں ملوث ہیں۔ میرا اسٹیبلشمنٹ سے سوال ہے کہ آپ تو خود کو نیوٹرل کہتے ہیں۔ کیا آپ کا غیر جانبداری کا رویہ یہی ہے؟ رینجرز نہتے عوام کے ساتھ براہِ راست تصادم کی حالت میں ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کا رینجرز سے تصادم کرایا جارہا ہے۔ ہمیں غیر قانونی وارنٹ کا سامنا ہے جبکہ کیس پہلے ہی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ حکومت مجھے ممکنہ طور پر اغوا اور قتل کرنا چاہتی ہے۔

 

Related Posts