اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ترکی میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے 10 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں طے پایا کہ این ڈی ایم اے کی مدد سے 10 ارب روپے کا سامان خرید کر ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کو بھجوایا جائے گا۔
Meeting of the ECC, chaired by Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar, approved Cotton(Phutti) Intervention Price for the current sowing season at Rs. 8500/40kg. Extention in time limit in shipment period of sugar export from 45 days to 60 days from quota allocation(1/2).. pic.twitter.com/Rp7MYPGxuC
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) March 14, 2023
اجلاس کے دوران ای سی سی نے کپاس کی آئندہ فصل کیلئے فی من قیمت 8500 روپے مقرر کردی، 8500 روپے کپاس کی فی من قیمت مقرر کرنے سے کاشت ایریا میں اضافہ ہوگا، آئندہ سیزن میں کپاس کی پیداوار میں 15 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
ہیکرز نے کرپٹو کرنسی چوری کرنے کیلئے گیمنگ ایپس کا استعمال شروع کردیا
وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ کپاس کی پیداوار بڑھنے سے مقامی سطح کی ضروریات پوری کی جاسکیں گی،ای سی سی نے آئندہ سیزن کے دوران کسانوں کو بروقت ادائیگیوں سمیت وزارت فوڈ سکیورٹی کو کپاس کے نرخوں کے جائزہ پر کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
ای سی سی نے چینی برآمد کرنے کیلئے مدت 45 دنوں سے بڑھا 60 دن کر دی، ایل این جی کی درآمد کے لیے 50 ارب روپے کی حکومتی گارنٹی کی بھی منظوری دی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








