اسلام آباد،عمران خان توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کیلئے عدالت میں آج پیش ہونگے

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی ایکٹ میں تبدیلی اپنے مفادات کیلئے کی جا رہی ہے، عمران خان
آرمی ایکٹ میں تبدیلی اپنے مفادات کیلئے کی جا رہی ہے، عمران خان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کیلئے آج پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ٹرائل کورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال کریں گے، گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

 اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فوجداری مقدامہ قائم کرنے کیلئے توشہ خانہ ریفرنس کو ٹرائل کورٹ کے سپرد کیا تھا جس میں الیکشن ایکٹ کی دفعات کا حوالہ دیا گیا۔

سابق وزیر اعظم پر توشہ خانہ ریفرنس کے تحت سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے مقدمے کے متن میں استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ عمران خان کو دفعہ 167 اور 173 کے تحت سزا دے۔

قبل ازیں سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما اپنے مختلف بیانات میں توشہ خانہ ریفرنس میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کرچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے یہ الزام بھی لگایا کہ عمران خان کا جمع کرایا گیا حلف نامہ جھوٹا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے استدعا کی تھی کہ بدعنوانی کے اقدامات پر سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مقدمے کی سماعت کی جائے۔ عمران خان مقدمے کی سماعت کیلئے آج پیش ہوں گے۔

Related Posts