میری جان کو اب بھی خطرہ، لگتا ہے دوبارہ قاتلانہ حملہ کیا جائے گا۔عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

انسانوں کے معاشرے میں حکم ہے ناانصافی کا مقابلہ کرو،عمران خان
انسانوں کے معاشرے میں حکم ہے ناانصافی کا مقابلہ کرو،عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری جان کو اب بھی خطرہ ہے اور محسوس ایسا ہوتا ہے کہ مجھ پر دوبارہ بھی قاتلانہ حملہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فرانسیسی ٹی وی کو دئیے گئے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میری جان کو خطرات اب بھی لاحق ہیں۔ لگتا ہے کہ دوبارہ حملے کی کوشش ہوگی جبکہ میرا مشن تو پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت عمران خان کو سیاست سے دور کرنا چاہتی ہے۔شیریں مزاری

انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ موت کا ڈر مجھے اپنے مقصد کے حصول سے روک نہیں سکے گا۔ میری جماعت مقبول ترین ہے، اس لیے یہ مجھے راستے سے ہٹا دینا چاہتے ہیں جس کا ایک ہی طریقہ نظر آتا ہے کہ مجھے ختم کیا جائے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے 61 فیصد لوگ بدعنوانی کے مقدمات میں نامزد ہیں۔ قوم نہیں چاہتی کہ بدعنوانوں کو حکمرانی دی جائے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ میری بڑی حمایت کرتے ہیں۔ الیکشن آئندہ مہینے ہوں یا آئندہ برس، مجھے ذاتی طور پر فرق نہیں پڑتا۔ جب بھی الیکشن ہوگا، جیت تحریکِ انصاف کی ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان پر قاتلانہ حملہ حملے کی خبریں سامنے آنے پر پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا نے آواز اٹھائی۔ عمران خان تحریکِ انصاف کے چیئرمین ہی نہیں بلکہ 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے سابق کپتان بھی ہیں۔

بطور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ذاتی دلچسپی کے باعث 2018 سے 2022 کے اوائل تک پاکستان کو سفارتی سطح پر آزاد خارجہ پالیسی ملی۔ حال ہی میں اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانات کے باعث بھی عمران خان بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

 

Related Posts