فلم راولپنڈی ایکسپریس میں شعیب اختر کا کردار کون ادا کریگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فلم راولپنڈی ایکسپریس میں شعیب اختر کا کردار کون ادا کریگا؟
فلم راولپنڈی ایکسپریس میں شعیب اختر کا کردار کون ادا کریگا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار کا نام سامنے آگیا۔

رواں برس جولائی میں شعیب اختر نے تصدیق کی تھی کہ اُن کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی جس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے فلم کی پہلی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کی بائیو پک میں وہ حقائق دکھائے جائیں گے جو اب تک کسی کے سامنے نہیں آسکے۔

تاہم، اِس پوسٹ میں شعیب اختر نے یہ نہیں بتایا تھا کہ فلم میں اُن کا کردار کون ادا کرے گا جبکہ گزشتہ روز فلم میں اُن کا کردار نبھانے والے اداکار کا نام سامنے آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

متھیرا کا اصلی نام کیا ہے، انھیں انڈسٹری میں اُس نام سے کیوں نہیں جانا جاتا؟

فلم راولپنڈی ایکسپریس میں شعیب اختر کا کردار عمیر جسوال نبھائیں گے جنہوں نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم کے کردار کی ایک جھلک شیئر کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ سب کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش اور خوش ہوں کہ راولپنڈی ایکسپریس میں شعیب اختر کا کردار میں نبھاؤں گا، بڑے پردے پر لیجنڈ شعیب اختر کا کردار ادا کرنے پر مجھے فخر ہے۔

Related Posts