ڈالر کی اونچی اُڑان، پاکستانی روپے کی قدر مزید کم ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اٗڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 34 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 222روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ بننے کے بعد اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا تھا کہ 30 اکتوبر سے پہلے پہلے ڈالر 200 روپے سے نیچے آجائے گا تاہم اب بھی ڈالر 223 روپے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا اور پاکستان کا دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر اتفاق

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ستمبر میں مجموعی طور پر 49 ہزار 399 ارب روپے کا قرضہ لیا جو اس سے پچھلے ماہ اگست کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے، حکومت نے اگست میں 49 ہزار 617 ارب روپے کا قرضہ لیا تھا۔

سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو ستمبر2021 کے مقابلے میں یہ قرض 22.7 فیصد زیادہ ہے، پچھلے سال ستمبر میں حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضے کی مجموعی مالیت 40 ہزار 269 ارب روپے تھی۔

Related Posts