اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 53 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 630 جاں بحق ہوئے، شرح اموات 2 فیصد کے لگ بھگ ہے۔
COVID-19 Statistics 17 November 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 8,600
Positive Cases: 57
Positivity %: 0.66%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 53— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) November 17, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 8 ہزار 600 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.66 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ کورونا کے 53 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
وفاقی حکومت ملک بھر سے ایڈز کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔عبدالقادر پٹیل
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے جبکہ گزشتہ ایک ہفتے سے کسی متاثرہ مریض کے جاں بحق ہونے کا اندراج بھی نہیں ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








