وفاقی حکومت ملک بھر سے ایڈز کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔عبدالقادر پٹیل

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں ایڈز کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔عبدالقادر پٹیل
ملک بھر میں ایڈز کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک بھر سے ایڈز کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے ایچ آئی وی ایڈز پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر یوکی ٹاکیموٹو سے ملاقات کے دوران ایڈز کے خاتمے پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب سے تباہ انفراسٹرکچر کی بحال کریں گے۔قادر پٹیل

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ قومی صحت نے کہا کہ حکومت شعبۂ صحت کی تمام تر سہولیات مہیا کرنے اور ان کی عوام تک رسائی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

گفتگو کے دوران وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے اقوامِ متحدہ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر کو آگہی دیتے ہوئے کہا کہ وفاق صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ایڈز کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ایڈز سے متعلق پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر یو کی ٹاکیموٹو نے ایڈز کنٹرول کرنے کیلئے پاکستان کو اس کی کاوشوں میں ہر ممکن تعاون اور امداد مہیا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے اپنے دورۂ امریکا کے دوران پاکستان اور امریکا کے مابین صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

Related Posts