آرمی چیف کی تعیناتی، نواز شریف کے میرٹ کو توسیع عمران خان نے دی۔احسن اقبال

تازہ ترین

تازہ ترین

احسن اقبال
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تعینات کرنے والے نواز شریف تھے جن کے میرٹ کو توسیع عمران خان نے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کی تقرری پر سوالات اٹھائے جانے کے بعد اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ آرمی چیف کوئی چیئرمین نیب کی پوسٹ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لندن میں فیصلہ ہو رہا ہے کہ آرمی چیف کون ہوگا، عمران خان

بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ آرمی چیف کی پوسٹ ایٹمی طاقت والے ملک کی فوج کے سربراہ کی پوسٹ ہے۔ آرمی چیف 6 لاکھ بہادروں کے سپہ سالار کی پوسٹ ہوتی ہے جبکہ عمران خان نے میرٹ پر سوال اٹھایا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کی تقرری پر کہا کہ نواز شریف میرٹ پر سلیکشن نہیں کرسکتا جبکہ نواز شریف کے میرٹ کو توسیع عمران خان نے دی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ آج لندن میں ایک تماشہ ہورہا ہے جو دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہوتا، پچھلے چار پانچ دن سے پاکستان کا وزیر اعظم اور دیگر لندن میں موجود ہیں اور وہاں جاکر فیصلہ ہورہا ہے کہ پاکستان کا آرمی چیف کون ہوگا، ملک کے سب سے اہم عہدے کا فیصلہ لندن میں ہورہا ہے۔

لالہ موسیٰ میں گزشتہ روز آزادی مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ کون کر رہا ہے؟ اس ملک میں ایک مجرم قرار دیا گیا آدمی، ایک سزا یافتہ آدمی، ایک مفرور جو جھوٹ بول کر ملک سے باہر گیا تھا۔

Related Posts