کراچی: رکن سندھ اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹائیگر فورس میں تمام جماعتوں کے نوجوان شامل ہیں، یہ کسی مخصوص پارٹی کی فورس نہیں ہے۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کے نوجوانوں کی فورس ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزراء بیانات سے قبل آپس میں مشورہ کرلیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ امتیاز شیخ اپنے وزیر اطلاعات کے بات کی نفی کررہے ہیں، صوبائی وزراء کورونا کے معاملے پر ایک پیج پر آجائیں، امتیاز شیخ اور ناصر شاہ کے بیانات کورونا کے معاملے پر متصادم ہیں۔
کورونا جیسے معاملے پر سندھ حکومت کے اندرونی اختلاف کھل کر سامنے آنا حیران کن ہیں، یقیناً مراد علی شاہ کابینہ کے اعتماد سے محروم ہیں، جبکہ کورونا سے لڑنے کے لیے ہم مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ صوبائی وزراء ہر معاملے کو سیاسی انداز سے دیکھ رہے ہیں،عوامی فلاح کے اقدامات سندھ حکومت یا ٹائیگر فورس کرے اصل مقصد عوام کی خدمات ہونا چاہیے۔