پاکستان اور ترکی کے گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اور ترکی کے گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
پاکستان اور ترکی کے گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ تیرہویں صدی مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیرئیل ‘ارطغرل غازی’ اردو ڈبنگ کے ساتھ صرف پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلیوژن مشہور ترک تاریخی ڈرامہ سیرئل یکم رمضان سے پیش کرے گا۔ پی ٹی وی ‘ارطغرل غازی’ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں نشرکر رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی گہرے برادرانہ مذہبی،ثقافتی اور تہذیبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ اس ڈرامہ سیریل کے ذریعے پاکستان کے عوام کو اسلامی تاریخ اور اس دور کی تہذیب و ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

Related Posts