ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے، قاسم سوری

تازہ ترین

تازہ ترین

ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے، قاسم سوری
ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے، قاسم سوری

کوئٹہ:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے صحافیوں میں امدادی رقوم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے لئے آج مشکل وقت ہے جبکہ احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں 12 ہزار روپے تقسم کیے جا رہے۔

قاسم سوری نے کہا کہ بلوچستان میں کوروناوائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، شہریوں سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،وزیراعظم عمران خان نے مرحلہ وار لاک ڈاون نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کو ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے،ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے،مرحلہ وار مختلف شعبے کھولے جائیں گے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے متعدد بار بلوچستان کے طبی عملے کے لئے حفاظتی سامان مہیا کیا گیا، صحافی برادری بھی لاک ڈاؤن سے متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ صحافی برادری کی مدد کر سکوں۔جبکہ آخر میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے مستحق صحافیوں میں راشن اور نقد رقم تقسیم کی۔

Related Posts