لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن میں جاری، دلہے جنید صفدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔
جنید صفدر کے نکاح کی تقریب کا انعقاد آج لندن میں ہورہا ہے، شادی کی تقریب لندن کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہورہی ہے جس میں شرکت کیلئے مہمانوں کی آمد جاری ہے۔

مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے،جیند صفدر نے کالے رنگ کا کوٹ پینٹ پہنا ہوا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ماسک پہنے نواسے کے نکاح میں شریک ہیں۔جنید صفدر کا نکاح سیف الرحمان کی بیٹی سے ہوگا۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بیماری کے باعث لندن میں مقیم ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے چھانگا مانگا کی سیاست دفن کر دی،اب شفافیت کا راج ہوگا، شہباز گِل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








