وزیر اعظم نے چھانگا مانگا کی سیاست دفن کر دی،اب شفافیت کا راج ہوگا، شہباز گِل

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم نے چھانگا مانگا کی سیاست دفن کر دی،اب شفافیت کا راج ہوگا، شہباز گِل
وزیر اعظم نے چھانگا مانگا کی سیاست دفن کر دی،اب شفافیت کا راج ہوگا، شہباز گِل

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کرپٹ پارٹی الائنس ہے۔

بے پناہ کرپشن کے ذریعے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا گیا،قوم نواز شریف سے کرپشن کا حساب مانگ رہی ہے،وزیر اعظم عمران خان چھانگا مانگا کی سیاست دفن کر دی،اب شفافیت کا راج ہوگا۔

اتوار کو ن لیگی رہنماں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ پی ڈی ایم کرپٹ پارٹی الائنس ہے، 2008 سے 18 تک کرپشن کا سنہری دور تھا۔

بے پناہ کرپشن کے ذریعے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا گیا۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ڈھٹائی کی اعلی مثالیں ڈھیلے کی کرپشن نہ کرنے کا دعوی کرتے ہیں، جب کرپشن کا سوال کیا جائے تو آئیں بائیں شائیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کو مصنوعی طور پر مستحکم رکھ کر معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، آج روپے کی قدر ماضی کے غلط فیصلوں کی بدولت کم ہوئی۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ موٹر ویز کا راگ آلاپنے والے نااہلوں نے اسے گروی رکھ کر قرض لیے، قوم نواز شریف سے کرپشن کا حساب مانگ رہی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کا رونا رونے والے اصلاحات سے بھاگ رہے ہیں، دھونس اور دھاندلی کے بغیر نااہل کبھی سلیکشن نہیں جیتے۔

انہیں وہی الیکشن قبول ہیں جن میں یہ من مانی کے ذریعے دھاندلی کر سکیں،وزیر اعظم عمران خان چھانگا مانگا کی سیاست دفن کر دی،اب شفافیت کا راج ہوگا۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

Related Posts