جدہ:سعودی عرب کی سربراہی میں افغانستان کی صورتحال پر غور کرنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم ”او آئی سی“ کا غیرمعمولی اجلاس جدہ میں ہوا۔
سعودی عرب نے دو روز قبل افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔
57 مسلم ممالک کی نمائندگی کرنے والی اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں انسانی ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اس لیے کڑے وقت میں افغانستان کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو بچانے کے لیے ہرممکن اقدامات اْٹھائے جائیں۔
مزید پڑھیں: احمد مسعود نے بھی طالبان کی حمایت کردی، افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ٹل گیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








