اسلام آباد، جماعتِ اسلامی نے اسرائیل فلسطین جنگ پر کانفرنس طلب کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی کی حکومت سے بہتری کی کوئی امید نہیں، سراج الحق
پی ٹی آئی کی حکومت سے بہتری کی کوئی امید نہیں، سراج الحق

جماعتِ اسلامی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسرائیل فلسطین جنگ پر کانفرنس طلب کر لی ہے جس میں سابق سفیروں، سیاستدانوں اور دانشوروں کو شرکت کی دعوت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم فلسطین کیلئے عالمی سطح پر فنڈ قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ریاست کو صرف بیانات تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ عملی اقدامات بھی اٹھانا ہوں گے۔

سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

بیان میں امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ اگر مغرب اسرائیل کی امداد کرنے کیلئے آگے بڑھ سکتا ہے تو مسلمان ممالک فلسطین کیلئے آگے کیوں نہیں آسکتے؟ الخدمت کا نیٹ ورک ترکی، مصر اور غزہ میں موجود ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہم نے فلسطین کے مسئلے پر کانفرنس بلائی ہے جس میں سیاسی قائدین اور سفیر شریک ہوں گے۔ پاکستان طویل عرصے تک ہجرت کرکے آنے والے افغان باشندوں کا میزبان رہا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ افغانستان کی حکومت کو بھی شاہئے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرے جبکہ بھارت پاک افغانستان تعلقات میں غلط فہمیوں کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ جماعتِ اسلامی عوام سے ووٹ حاصل کرکے امن و استحکام لائے گی۔ 

 

Related Posts