پاکستان پہلی بار فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: فیفا ورلڈکپ 2026 کے کوالیفائنگ میچ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

کمبوڈیا کو ایک صفر سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار پاکستان فیفا ورلڈ کپ کوالیفاٸرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گیا۔

پاکستان نے اپنے اہم میچ میں کمبوڈیا کو ایک صفر سے شکست دی اور میچ کا واحد گول پاکستان کے ہارون حامد نے 69 ویں منٹ میں کیا۔

پاکستان کی شاندار کامیابی پر جناح اسٹیڈیم میں ہزاروں شاٸقین نے جیت کا جشن منایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی، وفاقی سیکرٹری بین الصوباٸی رابطہ احمد حنیف اورکزٸی اور ڈاٸریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو نے براہ راست میچ دیکھا۔

اسٹیڈیم میں نماز کیوں پڑھی؟ بھارتی وکیل نے محمد رضوان کیخلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرادی

میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ عمدہ کھیل پرکمبوڈیا کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، آج کھیل اور فٹبال کی فتح ہوئی۔

نگراں وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال کی واپسی ہوئی، فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں یہ پاکستان کی پہلی فتح ہے، جیت پر پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم نے آج کا میچ جیت کر ورلڈکپ کوالیفائر کے گروپ جی تک رسائی حاصل کرلی ہے، گروپ جی میں سعودی عرب، تاجکستان اور جورڈن کی ٹیمیں پہلے ہی موجود ہیں۔

Related Posts