یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کا انسانیت سوز واقعہ

تازہ ترین

تازہ ترین

غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشت انگیز بمباری کے ساتھ یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی مقتولین کی لاشوں کی بدترین بے حرمتی کا انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ایکس پر ٹِم اینڈرسن (Tim Anderson) نامی صارف نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں چند یہودی آباد کاروں کو فلسطینی مسلمانوں کی لاشوں کی بدترین بے حرمتی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد، جماعتِ اسلامی نے اسرائیل فلسطین جنگ پر کانفرنس طلب کرلی

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند ننگ انسانیت، سفاک اور انتہا پسند یہودی آباد کار زمین پر برہنہ پڑی فلسطینیوں کی لاشوں پر پیشاب کررہے ہیں اور انسانی اقدار کی توہین کرتے ہوئے لاشوں کو ٹھڈے مار رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو اگرچہ بعد ازاں ایکس انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے، تاہم یہ اب دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہوچکی ہے۔

صارف نے اس واقعے پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ہے صہیونیوں کا وتیرہ اور ان کا طرز عمل۔

 

Related Posts