کراچی: معروف سماجی کارکن، سیاستدان اور قانون دان جبران ناصر نے سوشل میڈیا پر بات چیت سے روکنے پر پی ٹی آئی رکن کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آپ کے ماموں نہیں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سماجی کارکن جبران ناصر نے کہا کہ کچھ چیزیں بتانا چاہتا ہوں جو پی ٹی آئی ممبران کبھی نہیں سمجھیں گے جن میں سے پہلی بات یہ ہے کہ عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہیں، آپ کے ماموں نہیں۔ ان کی بری گورننس کا نقصان ہم سب کو ہوتا ہے۔
کیا شفقت محمود نے جبران ناصر کو بلاک کردیا؟، سوشل میڈیا پر بحث
منشا پاشا اور جبران ناصر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
جبران ناصر نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ ہر شہری کا حق ہے کہ وہ آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کرے۔ تیسری بات یہ ہے کہ مجھ جیسے ٹیکس دہندگان کے پاس مہنگائی پر بات چیت کرنے کیلئے ہر دستیاب وجہ موجود ہے اور چوتھی بات یہ کہ پی ٹی آئی کی ناکامی سمجھنے کیلئے کرکٹ کھیلنا ضروری نہیں۔
Few things PTI members will never understand:
1. IK is the PM not your Mamu. His bad governance hurts us all.
2. Every citizen has freedom of expression.
3. Tax payers like me have every reason to comment on inflation.
4. No one needs to play cricket to understand PTI is failing. https://t.co/kWA3m8g17o— M. Jibran Nasir ???????? (@MJibranNasir) December 22, 2021
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








