امریکا میں کورونا کے علاج کیلئے پہلی بار گولی کا استعمال منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکا میں کورونا کے علاج کیلئے پہلی بار گولی کا استعمال منظور
امریکا میں کورونا کے علاج کیلئے پہلی بار گولی کا استعمال منظور

واشنگٹن: امریکی حکومت نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے پہلی بار گولی کا استعمال منظور کرتے ہوئے گھر پر استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فود اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کے علاج کیلئے فائزر کی بنائی ہوئی گولی کے استعمال کی منظوری دی۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ  یہ وہ پہلی گولی ہوگی جو گھر پر استعمال کی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا سے 12لاکھ 92ہزار افراد متاثر، 28 ہزار 894جاں بحق

کراچی میں دل کے اسپتال کے ملازمین سراپا احتجاج، مریض رُل گئے

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف پہلی گولی شدید بیماری سے حفاظت مہیا کرنے کیلئے 90 فیصد مؤثر قرار دے دی گئی جسے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے خلاف بھی اہم پیش رفت سمجھا جارہا ہے۔ دوا 12 سال اور زائد العمر افراد کیلئے ہے۔

فائزر کی بنائی ہوئی پیکسلووڈ گولی کو دن میں 2 بار 5 روز تک مسلسل استعمال کرنے سے کورونا سے تحفظ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ امریکی حکومت نے دوا ساز کمپنی فائزر سے 5.3 ارب ڈالر کا معاہدہ کر لیا جس کے تحت دوا کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

دوا ساز کمپنی فائزر کا کہنا ہے کہ پیکسلووڈ نامی گولی سے کورونا وائرس کا مریض  کورونا وائرس کے باعث شدید بیمار ہونے سے 90 فیصد تک محفوظ رہ سکتا ہے۔ حالیہ تجربات سے ثابت ہوا کہ یہ دوا اومی کرون کے خلاف بھی مؤثر ہے۔

دوا کے استعمال سے کورونا کے مریضوں کی قوتِ مدافعت بہتر ہوجاتی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 12سال اور زائد العمر افراد گولی کا 5 روز تک مسلسل استعمال کرکے کورونا وائرس کے باعث شدید بیمار ہونے سے محفوظ رہ سکیں گے۔ 

Related Posts