کیا شفقت محمود نے جبران ناصر کو بلاک کردیا؟، سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Did Shafqat Mahmood block Jibran Nasir?

کراچی: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے امتحانات کے حوالے سے مکالمے کے بعد سماجی کارکن محمد جبران ناصر کو ٹوئٹر پر بلاک کرنے کے حوالے سے بحث چھڑگئی ہے۔

جبرن ناصر نے باربارامتحان کے انعقاد اور التواء کے حوالے سے فیصلوں پر تنقید کی تھی جس پر شفقت محمود نے ان کو ٹوئٹرپر بلاک کردیا ہے، وفاقی وزیر کے اقدام کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔

وزارت تعلیم نے کیمبرج سمیت ملک بھر میں 15 جون تک تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھاکہ 18 اپریل کو ہم نے این سی او سی کا جو آخری اجلاس کیا تھا اس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ امتحانات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا لیکن اس کے بعد سے 27 اپریل تک بیماری میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔


 

انہوں نے کہاکہ ہم شاید ایک ایسی صورتحال کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں ہمیں زیادہ انفیکشن کے حامل علاقوں کا لاک ڈاؤن کرنا پڑے لہٰذا اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے این سی او سی اجلاس میں یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہوں گے۔

Related Posts