کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں، وزیراعظم عمران خان
کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

گلگت بلتستان: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں،مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ماضی میں ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں۔

گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ 15 سال کی عمر میں پہلی بار اسکول ٹرپ کے ساتھ گلگت بلتستان آیا، ہمارے حکمران چھٹیاں منانے لندن جاتے ہیں، ان کو اس علاقے کا پتا ہی نہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جی بی کا اصل پوٹینشل سیاحت ہے، قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہمارے پاس کم پیسا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسد عمرکوجی بی پیکیچ کے لئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کم پیسے کے باجود اس طرح کا پیکیج بڑاکارنامہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، ماضی میں مجھ سے ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں، ٹکٹ دینے میں غلط فیصلے پراکثرسوچتارہتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں۔ اقتدار میں آکر یہ لوگ پیسا ملک سے باہربھیجتے ہیں، پیسا چوری کرکے بیرون ملک لے جانے والے دہرا نقصان پہنچاتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ سے اچھا علاقہ ہے۔ ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ اسے نظراندازکیا۔ جب جی بی میں سیاحت میں ترقی ہوگی تو ملک کو فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے منصوبے کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے، اگر جنگلات کی دیکھ بھال نہ کی تو کبھی سیاحت کو فروغ نہیں مل سکے گا۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

مزید پڑھیں: این اے 249 ضمنی الیکشن، عوام کا انتخابی عمل سے اعتبار ختم ہو رہا ہے، فواد چوہدری

Related Posts