لاہور: گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے،کشمیرپاکستان کی شہ رگ کو بچانے کیلئے جانوں کی قر بانی دے رہے ہیں ہم ایک لمحہ کے لیے بھی خود کو کشمیر یوں سے دور نہیں کرسکتے۔
نر یندر مودی بے گناہ کشمیر یوں کا قاتل ہے وزیر اعظم عمران خان کشمیر یوں کا سفیر ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں اور پوری دنیا میں کشمیر یوں پر بھارتی مظالم اور بھارت کے دہشت گرد چہرے کو بے نقاب کیا جارہا ہے۔
گورنر پنجاب یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام کے 100سال پورے ہونے پر یادگاری سکہ جاری کر نے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید منصورسرور سمیت دیگر بھی موجو دتھے۔
تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سو سال مکمل ہونے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلرز اور دیگر تمام عہدیداروں، اسٹاف اور طلباء کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ ہم یونیورسٹیز میں شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابتک یونیورسٹیز میں جتنے بھی وائس چانسلر ز لگائے ہیں سب سو فیصدمیرٹ پر لگے ہیں اور وائس چانسلر ز کو بھی سخت ہدایات دیں ہیں کہ یونیورسٹیز میں میرٹ اور شفافیات کو یقینی بنایا جائے۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یونیورسٹیز میں میرٹ کی وجہ سے آج پنجاب کی یونیورسٹیز عالمی ریکنگ میں پہلے سے آگے جا رہی ہیں موجودہ حکومت نے پہلے دن سے یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا جائے گا۔
چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے حقیقی معنوں میں پاکستان کی ترقی اور خوشحا ل کیلئے کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی درست ہے کہ پاکستان کو اس وقت بھی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے پاکستان میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، جسکے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک وقوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کر نا ہوں گے۔
مزید پڑھیں: یونیسکو کی رپورٹ نے پنجاب میں ناقص تعلیمی پالیسی کو بے نقاب کر دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








