اسٹاک مارکیٹ میں 17پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 17.05 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں پوائنٹس میں اضافے کے سبب 100 انڈیکس 45407.89 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.04 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 9 کروڑ 67 لاکھ 58 ہزار 427 شیئرز کا لین دین ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں مسلسل بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث روپے کی قدر میں قدرے بہتری نظر آئی۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے بینکاری کے اعدادوشمار پر سہ ماہی کمپینڈیم جاری کر دیا

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 176 روپے 75 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 74 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts