یونیسکو کی رپورٹ نے پنجاب میں ناقص تعلیمی پالیسی کو بے نقاب کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بطور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ملنے والی سیکیورٹی اور پروٹوکول واپس
بطور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ملنے والی سیکیورٹی اور پروٹوکول واپس

لاہور:یونیسکو نے مختلف ممالک کے اسکولوں کے تعلیمی اخراجات کی جائزہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں کو بے نقاب کر دیاہے۔

یونیسکو نے انکشاف کیا ہے کہ بڑے دعوؤں کے باوجود پنجاب میں بچوں پر اخراجات پڑوسی ملک بھارت کے مقابلے میں بھی کم ہیں۔

یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سرکاری اسکولوں میں ماہانہ صرف 19 ڈالر فی طالب علم خرچ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈز کو پرائیویٹ اسکولز سیل کرنے سے روک دیا

امریکہ فی طالب علم سرکاری تعلیم پر تقریباً 1100 ڈالر ماہانہ خرچ کر تا ہے اور ترکی میں سرکاری سطح پر فی طالب علم پر تقریباً 516 ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں پاکستان کے پڑوسی ممالک کا ڈیٹا بھی شیئر کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ بھارت فی طالب علم 55 ڈالر اور سری لنکا 36 ڈالر فی طالب علم خرچ کر رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں حکومتی سطح پر ایک طالب علم کے ماہانہ اخراجات کی تفصیلات کے ساتھ یونیسکو کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر میں جمع کرادی گئی ہے۔

Related Posts