کراچی : ایم کیوایم کے کنوئینرڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے جر اثم کش ادویا ت اسپر ے کر نے والے اسکو اڈ میں درجنو ں مو ٹر سائیکل کی چابیا ں تقسیم کیں۔
متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ضلع شرقی میں جر اثم کش ادویا ت اسپر ے کر نے والے اسکوا ڈ کو مو ٹر سائیکل فر اہم کر نے کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ کر ونا وائر س ایک عالمی وبا ء ہے جس کی لپیٹ میں تر قی یا فتہ ممالک بھی ہے یہ مر ض لا علاج ہے اور صرف احتیا ط کے ذریعے ہی اس سے بچا جا سکتا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی فلا حی تنظیم اور بلد یا تی ادارو ں نے مل کر جو کام کئے ہیں وہ قابل ستا ئش ہیں، متاثرین کو راشن کی فر اہمی ہو یا جر اثم کش ادیا ت کا اسپر ے یہ کام مستقل بنیا دوں پر جا ری ہے ۔
وہ شہر جو 70فیصد ریو نیو کما کر دیتا ہے مشکل کی اس گھڑی میں بھی اسے مخیر حضرات چلا رہے ہیں ۔اس مو قع پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین زاہد منصوری،ارشد ظفیر،خالدسلطان،چیئر مین ضلع شرقی معید انو ر،وائس چیئر مین عبد الروف یو نین کو نسل کے چیئر مین علا قی ذمہ داران اور کارکنان بھی مو جو د تھے۔
ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے تقریب کے آغا ز پر جر اثم کش ادویا ت اسپرے کر نے والے اسکو اڈ جو مکمل حفاظتی کٹس میں ملبو س تھے ان میں درجنو ں مو ٹر سائیکل کی چابیا ں تقسیم کیں۔
مزید پڑھیں:ضلع وسطی میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے روزانہ کی بنیاد پر جاری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








