راشن اور ریلیف فنڈ مستحقین کو گھرگھر پہنچایا جائے، ثروت اعجاز قادری

تازہ ترین

تازہ ترین

Ration and Relief Fund should be brought home to needy peoples: Sarwat Ejaz Qadri

کراچی : سربراہ پاکستان سنی تحریک و چیئر مین اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سماجی وفلاحی تنظیمیں نہ ہوتیں تو ملک میں خانہ جنگی ہورہی ہوتی،دینی وفلاحی تنظیموں نے عوام کو گھرگھر راشن فراہم کرنے کیلئے جو خدمات انجام دیں قابل ستائش ہیں۔

اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت گھرگھر راشن کی تقسیم میں مصروف ہیں،ہمارا مشن عوام کی خدمت ہے بغیر حکومتی سپورٹ کے راشن تقسیم کررہے ہیں،پاک فوج،رینجرز،پولیس اور ڈاکٹرز کو سلام پیش کرتے ہیں جو ان مشکل حالات میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہے ہیں۔

چائنا سے اتنا سامان آیا مگر کوئی ایک ڈاکٹرز ایسا نظر نہیں آیا جس نے کورونا وائرس سے بچاو کا ڈریس پہنا ہو، مشکل وقت میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنیوالے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف،قانون کے محافظوں سمیت میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام کو راشن کی فراہمی کیلئے سیاست نہ کی جائے،عوام کو گھرگھر راشن پہنچایا جائے ہمارے بھی وہی آبزرویشن وہی ہیں جو سپریم کورٹ کے ہیں،حکمران انسانیت کی خدمت کیلئے اپنا اکاؤنٹ کھلیں اور بلا تفریق راشن کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔

ہم رات کی تنہائی میں اپنی لسٹوں کے مطابوق گھر گھر راشن کی تقسیم کو یقینی بنائیں،کراچی سے کشمیر تک اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے گھرگھر راشن کی تقسیم جاری ہے،موجودہ حالات میں ویلفیئر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت تمام ڈسٹرکٹ میں راشن بھیجنے کے موقع پر میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ارکان مرکز ی رابطہ کمیٹی فہیم الدین شیخ،محمد شہزاد قادری،محمدآفتاب قادری،محمد طیب قادری بھی موجود تھے۔

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت راشن تقسیم کا یہ چوتھا مرحلہ ہے انشاء اللہ لاک ڈاؤن ختم ہونے تک مستحقین میں راشن کی فراہمی کیلئے کو گھرگھر پہنچانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں احساس پروگرام کے مستحقین سے انگوٹھے لگواکر پیسے نہ دینے کا انکشاف

ان  کا کہنا تھا کہ ہم لاک ڈاؤن میں توسیع کے فیصلے کے خلاف نہیں ہیں مگر عوام کو حکومتی سطح پر راشن اور ریلیف فنڈ مستحقین کو گھرگھر پہنچایا جائے۔

Related Posts