کراچی : ایمپلائز یونین کے ڈی اے نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سے سیکورٹی اسٹاف کوا سپیشل الاؤنس اور رمضان المبارک کے دوران بطور بونس ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔
کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر ندیم کھوکھر، جنرل سیکرٹری دلاور خان اور ترجمان محمد عبدالمعرؤف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کے ڈی اے کے سیکورٹی اسٹاف کو ان مشکل حالات اورکورونا وائرس لاک ڈاؤن میں ڈیوٹی انجام دینے پر زبردست سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ادارے کے باقی ملازمین اپنے گھروں پر آئیسولیٹ اور احتیاط کے ساتھ رہ رہے ہیں، وہیں سیکورٹی اسٹاف تندہی کے ساتھ 24 گھنٹے کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں بھی اپنی ڈیوٹی ذمہ داری و فرض شناسی کے ساتھ انجا م دے رہے ہیں ۔
سیکورٹی اسٹاف کی تنخواہیں بھی بہت کم ہیں ایمپلائز یونین آپ سے پہلے بھی یہ مطالبہ کرچکی ہے کہ جو پہلے سیکورٹی اسٹاف کو ا سپیشل سیکورٹی الاؤنس دیا جاتا تھا اس ا سپیشل سیکورٹی الاؤنس کو دوبارہ فوری طور پر بحال کیا جائے۔
مزید پڑھیں:کے ڈی اے کی ماہانہ گرانٹ میں فوری اضافہ کیا جائے،آفیسرز ایسوسی ایشن
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








