کراچی :کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن نے حکومت سندھ اور خاص طور پر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ ادارہ ترقیات کراچی کی ماہانہ گرانٹ میں فوری اضافہ کیا جائے ۔
ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے جو سمری سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ارسال کی ہے جس میں انھوں نے ماہانہ گرانٹ 34 کروڑ روپیہ کرنے کی سفارش کی ہے اس کو فوراً منظور کیا جائے تاکہ ادارہ کے ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ ہوسکے۔
ادارہ کو جو رقم 2016 میں کے ڈی اے کی بحالی کے وقت حکومت سندھ نے مختص کی تھی آج چار سال گزرنے کے باوجود اس میں اضافہ نہ کرنا ادارہ کے ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے۔
ہرسال ملازمین کے سالانہ انکریمنٹ اور وفاقی یا صوبائی حکومت کی طرف سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ سے سالانہ 3 کروڑ روپیہ کا اضافہ ہوتا ہے لیکن اس ادارہ کی انتظامیہ اور ادارہ کی مختلف یونینز کی باربار کی گزارش کے باوجود گرانٹ کا نا بڑھانا کے ڈی اے کے ساتھ زیادتی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں غیر قانونی پورشنز بچانے کیلئے 2لاکھ فی منزل بھتہ فکس
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








