اسلام آباد: وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے حامی عمران خان کی حمایت پر شرمسار ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کو عمرانی اقتدار کی چِتا پر مزید جلنے نہیں دیں گے۔
عمران خان کی ایک بات مانی تو دوسرا مطالبہ کریگا۔سعد رفیق
ٹوئٹر پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے عمران مافیا کا پاکستانیوں کے مسائل و مصائب سے واسطہ ہوتا تو یہ سیلاب میں سیاست نہ کرتا۔
پاکستان کوعمرانی اقتدار کی چِتاپرمزید جلنے نہیں دینگے
اقتدارکےبھوکےعمران مافیا کاپاکستانیوں کےمسائل ومصائب سے واسطہ ھوتاتو یہ سیلاب میں سیاست نہ کرتا
انھیں اپنے اللےتللے پورےکرنےکیلئے ھرقیمت پراقتدارچاھئیے
جلدوقت آئیگا جبPTI کےحامی عمران کی حمایت پر شرمسار ھونگے
آنکھیں کھولو!— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 3, 2023
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انہیں اپنے اللے تللے پورے کرنے کیلئے ہر قیمت پر اقتدار چاہئے۔ جلد وقت آئے گا جب پی ٹی آئی کے حامی عمران خان کی حمایت پر شرمسار ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ ریلوے و ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے عام انتخابات منعقد کروانے کے تناظر میں کہا کہ اگر عمران خان کی ایک بات مان لی تو دوسرا مطالبہ کردے گا۔
فروری کے آغاز میں لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہوں۔ الیکشن کوئی عام بات نہیں، مخصوص صورتحال میں بھی ہوجاتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








