اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 48000 کی سطح سے گرگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

KSE-100 index fails to regain 48,000 points levels

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 48000 پوائنٹس کی سطح کو دوبارہ حاصل کرنے میں ناکام ،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران مثبت زون میں دیکھا گیا اورٹریڈنگ کے دوران 47980.77 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد تیزی برقرار نہ رکھ سکا اور کاروبار اچانک ڈوب گیا اور اس کے کنٹرول میں آنے سے پہلے 47709.38 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 305 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 47 ہزار 758 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

مارکیٹ میں زبردست اضافے کے بعد سرمایہ کاروں کو 65 ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83 کھرب روپے سے بڑھ گیا جبکہ 72.42 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ، پٹرولیم ، فوڈز ، بینکنگ اور اسٹیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور حصص کی خریداری کے سبب کاروباری سرگرمیاں بلندیوں کی جانب گامزن رہی۔

Related Posts