اسٹاک مارکیٹ میں 29ارب20کروڑ کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

KSE-100 index gains 156 points ahead of ‘mini-budget’

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 156پوائنٹس اضافہ سے 44400پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمائے کے حجم میں29ارب20کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تاہم کاروباری حجم میں2کروڑ 80لاکھ سے زائد حصص کی کمی دیکھی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی رہی ، سرمایہ کاروں کی جانب سے توانائی،ٹیلی کام، فوڈ، سیمنٹ اور اسٹیل سیکٹر میں زبردست دلچسپی دیکھی گئی تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے رجحان کے باعث کاروباری حجم کم رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کے ایس ای100 انڈیکس156 پوائنٹس اضافہ کے بعد 44416 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کے ایس ای30انڈیکس 62پوائنٹس اضافہ سے 17431پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 117 پوائنٹس اضافہ سے 30475پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ کے سرمائے میں 29 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ سرمائے کا مجموعی حجم 75 کھرب 92 ارب روپے کی سطح سے بڑھ کر 76 کھرب 21ارب روپے کی سطح سے بڑھ گیا۔

کاروباری حجم 2 کروڑ 80لاکھ سے زائد حصص کی کمی کے بعد 27کروڑ کی سطح سے گھٹ کر24 کروڑ حصص کی سطح پر آگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 373کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 202 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،149کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی اور22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک 2کروڑ29لاکھ ،ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ90لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ77لاکھ ،سینر جیکو پاک 1کروڑ10لاکھ اور پاک ریفائنری 99لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 74.80روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 1072.80روپے ہوگئی اسی طرح 57.00 روپے کے اضافے سفائر فائبر کے حصص کی قیمت بڑھ کر 972.00روپے پر جا پہنچی۔

کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں177.99روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 2277.01روپے ہو گئی اسی طرح 100.00روپے کی کمی سے رفحان میعظ کے حصص کی قیمت کم ہوکر 9400.00روپے پر آ گئی۔

Related Posts