اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی کرسی کھو کر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرسی گئی تو عمران خان کا ذہنی توازن ہل گیا۔ کبھی کہتے ہیں نیوٹرلز کو نیوٹرلز رہنا چاہئے، کبھی کہتے ہیں نیوٹرلز مداخلت کیوں نہیں کرتے؟
پی ٹی آئی نے ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ پہلا سیاستدان دیکھا ہے جو نیوٹرلز کو آوازیں دے رہا ہے کہ مجھے اقتدار میں لاؤ۔ جلسوں میں کھڑے ہو کر دُہائیاں دیتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟
نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ یہ پہلا آدمی تھا جس کو نیوٹرلز نے انگلی پکڑ کر چلایا۔ بے ساکھیاں ہٹیں تو منہ کے بل جا گرا۔ یہ جانتے ہیں کہ انہیں ووٹ نہیں ملیں گے، اس لیے نیوٹرلز کو آوازیں دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں عام انتخابات کا مطالبہ پھر دوہرا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات منعقد نہ کرائے تو خدشہ ہے کہ ہم معاشی عدم استحکام کے راستے پر ہوں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








