سیالکوٹ: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈلو سے معافی مانگ لی۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کی ڈونلڈلو سے معافی سے متعلق ہم نے تمام ریکارڈ حاصل کر لیا، تحریک انصاف کے رہنما کی ملاقات اور معافی کے شواہد ہمارے پاس موجود ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے، سلسلہ وہیں سے شروع کیا جائے جہاں سے ٹوٹا تھا۔امریکاکے خلاف نعرے لگانے والا امریکا کے پاؤں پکڑ رہا ہے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا، ان کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے، شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں۔ مہنگائی میں اضافے کا ادراک ہے، آنے والے دنوں میں حالات بہتر ہوں گے۔
مزید پڑھیں:فرح گوگی کا الزامات پر لیگی رہنماؤں کیخلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








