عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی، خرم دستگیر

تازہ ترین

تازہ ترین

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی، خرم دستگیر
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی، خرم دستگیر

گوجرانوالہ: وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی تاہم بجلی کی بندش کا دورانیہ کم ہوسکتا ہے۔ وہ اتوار کو گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے ملک میں بجلی کے موجودہ بحران کا ذمہ دار پچھلی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایندھن کی خریداری میں تاخیر کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئلے کی قیمت میں پچھلے سال کے مقابلے میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 720 میگاواٹ کا پاور پلانٹ 29 جون سے آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ نئے میگا پراجیکٹ کے آپریشنل ہونے کے بعد آئندہ موسم گرما میں بجلی کی بندش کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

سولر پینلز کے لیے ایک جامع پالیسی وضع کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف آنے والے دنوں میں سولر پراجیکٹ کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ تمام سرکاری عمارتوں کو بتدریج شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو کم نرخوں پر بجلی دی گئی۔ خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت گھریلو صارفین کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

30 جولائی کو بجلی کی ریکارڈ طلب 30 ہزار میگاواٹ تک ریکارڈ کی گئی جب کہ صنعتوں کو بجلی کی فراہمی کے باعث بجلی کے گھریلو صارفین کو بجلی سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:بجلی کا شارٹ فال 7,787 میگاواٹ تک پہنچ گیا، مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ

وفاقی وزیر نے کہا کہ تربیلا پاور پلانٹ 7 جولائی کو 3400 میگاواٹ بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا جس سے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بتدریج کم ہو جائے گا۔

Related Posts