اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 675 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 38 ہزار 622افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 403 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
COVID-19 Statistics 04 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 14,632
Positive Cases: 675
Positivity %: 4.61%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 153— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 4, 2022
گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 14 ہزار 632 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب4.61 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 90 لاکھ 60ہزار 368 ہو گئی جبکہ کورونا کے 153 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے قومی ادارۂ صحت کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا۔
وزیر اعظم آفس سے جاری کیے گئےبیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کے کورونا وائرس رسپانس فورم کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








