اس دھرتی کی بیٹی ہوں اپنی فوج سے محبت کرتی ہوں، مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

اس دھرتی کی بیٹی ہوں اپنی فوج سے محبت کرتی ہوں، مریم نواز
اس دھرتی کی بیٹی ہوں اپنی فوج سے محبت کرتی ہوں، مریم نواز

بھمبر: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ وہ اس دھرتی کی بیٹی ہوں جو اپنی فوج سے پیار کرتی ہے۔ ہمارے ساتھ چند لوگوں نے ظلم اور زیادتی کی تاہم اب میں یہ معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔

بھمبر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر جھوٹے مقدمے پر بنا کر ایک سازش کے تحت انہیں اقتدار سے الگ کیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن میں ہیں لیکن انھیں شکست دینے کیلئے الیکشن چوری کرنا پڑتا ہے۔ یہ لوگ ایک پیج پر رہ کر بھی ہار گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اس ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کر دیے تھے لیکن آج بجلی نہیں آتی بلکہ بڑے بڑے بل آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نالائقی، کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی چینی، گھی اور آٹا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عید سے قبل حکومت کا ایک اور دھماکہ ، آٹے، چینی اور گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Related Posts