آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا اینگلر نے جمعہ کے روز جنرل ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب  سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، افغانستان کی علاقائی اور موجودہ سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان دوطرفہ تعاون کی اس روایت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے اور طویل المدت اور ملٹی ڈومین پائیدار تعلقات کی خواہش کرتا ہے۔

اس موقع پر امریکی ناظم الامور انجیلا اینگلر نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں خصوصا افغان امن عمل کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل شیرالی مرزو اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں حالیہ ترقی اور باہمی مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات کے علاوہ ، افغانستان میں حالیہ پیشرفت سمیت خاص طور پر تاجک – افغان سرحد کی صورتحال سمیت مجموعی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Related Posts