نواز شریف، فضل الرحمن کا جارحانہ سیاسی حکمت عملی اپنانے پر اتفاق

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا، رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے جارحانہ سیاسی حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں جارحانہ سیاسی حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور شجاعت حسین کی ملاقات بے نتیجہ ہونے کے اسباب پر بھی غور کیا گیا۔

Related Posts