وسیم اکرم کی ون ڈے کرکٹ ختم کرنے کی تجویز

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی فاسٹ باؤلنگ لیجنڈ وسیم اکرم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو تجویز دی ہے کہ وہ کرکٹ کے ون ڈے فارمیٹ کو اچھے طریقے سے ختم کردے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی ون ڈے سے اچانک ریٹائرمنٹ نے 50 اوور کی کرکٹ کی بقا کے حوالے سے انتہائی اہم بحث کو جنم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ ایتھلیٹکس، ارشد ندیم جویلین تھرو فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب

انہوں نے وانی اینڈ ٹفرز کرکٹ کلب پوڈکاسٹ میں کہا کہ میرے خیال میں ون ڈے کو ختم کر دینا چاہیے، انگلینڈ میں اسٹیڈیم میچ کے دوران بھرے ہوئے ہوتے ہیں، بھارت، پاکستان خاص طور پر سری لنکا، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ میں ایک روزہ کرکٹ میں اسٹیڈیم نہیں بھرنے والے۔

Related Posts