کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔نواز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی بھرپور معاونت کا ہے، نواز شریف
یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی بھرپور معاونت کا ہے، نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔ ہماری خواہش تھی کہ پاکستان کو معاشی طاقت بناتے، تاہم کام نہیں کرنے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جلسے سے ٹیلیفونک خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مجھے اپنے کسی دور میں مدت پوری کرنے نہیں دی گئی۔ 28 مئی کو پاکستان دنیا کی ساتویں بڑی ایٹمی طاقت بنا، ہم اسے ساتویں بڑی معیشت بنانا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

 پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی جہانگیر ترین سے ملاقاتیں

جلسے سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں۔ اللہ نے امتحانی گھڑی میں ہاتھ پکڑ کر درست فیصلے کی توفیق عطا فرمائی۔ کچھ لوگوں نے میری ٹانگیں کھینچنا شروع کردی تھیں، نہ جانے ان لوگوں کو کیا بیر ہے؟

خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی، بد امنی اور لوڈ شیڈنگ کس نے ختم کی؟میرے دور میں پیٹرول 60 روپے، آج 270 روپے ہے۔ 2017ء میں ڈالر 104روپے کا تھا، آج 300روپے کا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ اللہ نے یہ وطن 9 مئی جیسے یومِ سیاہ کیلئے نہیں بلکہ 28 مئی جیسے روشن دن کیلئے عطا کیا۔ میں نے پاکستان کی بڑی محنت اور خلوص کے ساتھ خدمت کی، افسوس کہ مجھے مقدس مشن آگے نہیں بڑھانے دیا گیا۔ 

 

Related Posts