نئی پارٹی کیلئے جوڑ توڑ، پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی جہانگیر ترین سے ملاقاتیں

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے سابق 100 سے زائد رہنما ترین سے رابطے میں ہیں۔

تحریک انصاف چھوڑنے والے پاک پتن کے سابق ایم این اے احمد شاہ کھگا اور پنجاب کے سابق رکن اسمبلی سعید اکبر نوانی کی جہانگیر ترین سے ملاقات کرکے نئے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف چھوڑنے والے سو سے زائد رہنما جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں جو آئندہ چند دن میں ان کے گروپ میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک چلانے والوں کو یاد رکھا جاتا ہے، جلانے والوں کو نہیں، مریم نواز

آج بھی تحریک انصاف کے ایک رہنما سابق ایم پی اے ملک خرم علی خان پارٹی کو الوداع کہہ گئے۔

سابق حکومت میں عمران خان کے معاون خصوصی طارق محمود الحسن نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی، لندن میں پریس کانفرنس کے دوران سانحہ نو مئی کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

پنجاب سے سابق رکن اسمبلی نادیہ عزیز نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

Related Posts