آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے بجٹ کی تفصیلات شیئر کریں گے۔اسحاق ڈار

تازہ ترین

تازہ ترین

اثاثہ جات کیس، اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
اثاثہ جات کیس، اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ بجٹ سے متعلق تفصیلات آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ سے شیئر کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کچھ اور چیزیں دوبارہ مانگ لیں، وہ بھی دینے کو تیار ہیں، انہیں بجٹ کی تفصیلات درکار ہیں، ہم وہ فراہم کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

 معاشی صورتحال تشویشناک، مدبر قیادت  ضروری ہے۔امین اعوان

قبل ازیں آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1 اعشاریہ 1 ارب کی 2019ء میں طے شدہ 6.5ارب ڈالر کے مجموعی توسیعی فنڈ کی قسط نومبر میں روک دی تھی۔ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آئی ایم ایف نواں جائزہ بجٹ سے قبل کلیئر کردے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کی مخدوش صورتحال پر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بجٹ جون کے شروع میں پیش کیا جائے گا، آئی ایم ایف جائزے کیلئے تمام شرائط پہلے ہی پوری ہوچکی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سب تجزیہ کار غلط ثابت ہوں گے، آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ عالمی اداروں کو پاکستان کے متعلق ڈیفالٹ کی باتیں کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

آج سے 18روز قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دوست ممالک سے جلد فنانسنگ کے وعدے پورے ہوں گے۔ ہمارے ملک کے ساتھ عالمی سیاست ختم کریں۔ تجزیہ کار ہی پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے پر تلے ہوئے ہیں۔

Related Posts