وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو الگ وطن کا مقصد سمجھانا ہو تو کوئی سبق پڑھانے کی ضرورت نہیں، آج بھارت کے حالات سب کچھ سمجھا دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اگر ہم آج کے جوان کو سمجھانا چاہیں کہ پاکستان بنانے کی ضرورت ہی کیوں پیش آئی تو تاریخ کے اسباق سے مؤثر ہمسایہ ملک کے موجودہ حالات ہیں۔
دو قومی نظرئیے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی دور اندیشی نے آنے والے حالات کو وقت سے قبل سمجھ لیا۔
اگر ہم آج کے پاکستانی نوجوانوں کو سمجھانا چاہیں کے پاکستان کیوں بنانے کی ضرورت تھی تو تاریخ کے کسی سبق سے زیادہ موثر اج کے بھارت کے حالات ہیں . یہ قائداعظم کی دور اندیشی تھی کے آنے والے حالات کو پہلے سے سمجھ لیا. اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان.
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 25, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ریاستِ پاکستان میں تمام شہریوں کو اپنے مذہب کے مطابق کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسمس کے موقعے پر مسیحیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قائد اعظم کا ایک قول شیئر کیا۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ قائد اعظم کے قول کے مطابق پاکستان میں آپ آزاد ہیں۔ ریاست آپ پر مندروں، مساجد اور کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کے حوالے سے کوئی پابندی عائد نہیں کرے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کسی بھی عبادت گاہ جانے کی آزادی ہے۔ فواد چوہدری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








