رانا ثناء اللہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

رانا ثناء اللہ
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی: جوڈیشل مجسٹریٹ نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری کیے گئے۔

وفاقی وزیرداخلہ کے وارنٹ گرفتاری سینئر سول جج غلام اکبر کی عدالت سے جاری ہوئے، یہ وارنٹ جعلسازی اور دھوکہ دہی کے ساتھ ساتھ اُکسانے کے مختلف الزامات کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے بھی رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی تصدیق کر دی۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران نیازی دنیا میں سب سے زیادہ فراڈ کرنے والا شخص ہے، وزیراعظم

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے لئے پنجاب پولیس کچھ دیر میں تھانہ کوہسار پہنچے گی اور ضابطے کے مطابق مقامی پولیس کو اطلاع دیکر باقاعدہ اُن کی گرفتاری کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔

Related Posts