لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان دنیا میں سب سے زیادہ فراڈ کرنے والا شخص ہے، قوم کے خلاف عمران خان نے سازش کی جس کی آڈیو سب سکے سامنے آچکی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم عدالت اور قانون کا احترام کرنے والے لوگ ہیں اور میں آج پھر عدالت میں پیش ہوا ہوں، نوازشریف بھی ہر روز عدالت میں پیش ہوتے تھے، انہوں نے کوئی این آر او نہیں مانگا، میری پارٹی کے ساتھیوں نے بھی جرات کے ساتھ جیلیں کاٹیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بقول عمران خان، مریم نواز کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے این آراو ملا ہے، اس سے گھٹیا بات نہیں ہوسکتی، نواز شریف، مریم نواز کو نیب کی ترامیم کے تحت بریت نہیں ملی، میں نے اور ہمارے پارٹی کے ساتھیوں نے جیلوں کی صعوبتیں برداشت کیں، محترمہ علیمہ خان اور فرح گوگی کو این آر او میں نے تو نہیں دلوایا، تمہارے دور میں علیمہ خان اور فرح گوگی کو این آر او ملا۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اب آپ کو قوم کو جواب دینا ہے، تم نے قوم کےخلاف سازش کیں، وزیراعظم تھے تم پانچ ارکان اسمبلی خریدنے کے لیے پیسے کہاں سےآئے، عمران نیازی تم نے کوئلے کی دلالی میں منہ کالاکیا، کاش مجھے یہ سخت الفاظ حالیہ دنوں میں نہ کہنے پڑتے لیکن دل دکھا ہوا ہے۔
پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں، آرمی چیف
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارا سیاسی سرمایہ پاکستان پر ایک بار نہیں کروڑوں روپے قربان، ہم نے اتحادیوں کی مدد سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، جب حکومت سنبھالی تو معیشت کی کشتی ہچکولے لے رہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے فتوے دیے اور خود ضمیر خرید رہے ہیں، عمران نیازی اب خود ضمیر فروشی تسلیم کررہا ہے، کیا عمران نیازی کو کسی عدالت نے طلب کیا ہے؟ وزیراعظم ہو یا گورنر، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، نوازشریف ہر پیشی پر عدالت پیش ہوتے رہے ہیں، نوازشریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، ہم سب نے بدترین ظلم برداشت کیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈز کے ڈاکے کا اس وقت کے چیئرمین نیب نے نوٹس کیوں نہیں لیا، آج کس منہ سے عمران نیازی این آر او کی گردان کررہے ہیں؟ عمران خان دنیا میں سب سے زیادہ فراڈ کرنے والا شخص ہے، قوم کے خلاف عمران خان نے سازش کی جس کی آڈیو آچکی، آڈیو میں کہتے سنا گیا کہ امریکا کا نام نہیں لینا بس کھیلتے جاؤ، آپ کا ڈرامہ ، آپ کا جھوٹ کھل چکا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








