راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید 197 افراد میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3102 تک پہنچ گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق الائیڈ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 125 ہےجبکہ رواں برس ڈینگی کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر آصف علی زرداری کے کینسر میں مبتلا ہونے کی افواہیں زیر گردش
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ الائیڈ اسپتالوں میں داخل 2 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید برآں محکمہ صحت نے بتایا کہ پوٹھوہار ٹاون کی یونین کونسل دھاماں سیداں اور چک جلال دین ڈینگی وائرس سے سب سے متاثرہ ہونے والے علاقے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








