سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیدیا
سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیدیا

کرائسٹ چرچ: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کرائسٹ چرچ کے ہاگلے اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں میزبان کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر مہمان کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا جس کے بعد تیسرے اوور میں محمد وسیم نے پاکستان کے لیے پہلی وکٹ حاصل کی، انہوں نے 13 رنز پر فن ایلن کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے اور کین ولیمسن محمد نواز کی گیند کا شکار ہوئے اور دونوں بالترتیب 36 اور 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے 19 ویں اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ شاہنواز دھانی نے 1 کھلاڑی کو پویلین واپس لوٹایا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے آج تین کھلاڑی میچ نہیں کھیلیں گے جن میں فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں جو کہ وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازیں آل راؤنڈر عثمان قادر بھی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں انجرڈ ہوگئے تھے، ان کا انگوٹھا فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہوگیا تھا۔

عثمان قادر کو ڈاکٹرز نے تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ عثمان قادر پاکستان کے لیے 16 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔

Related Posts