پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں، آرمی چیف

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں، آرمی چیف
پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں، آرمی چیف

کابل: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے اور میں اس موقع پر گریجیوٹ ہونے والے تمام کیڈٹس اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ میں برادر ممالک کے کیڈٹس کو بھی پاکستان ملٹری اکیڈمی میں ملٹری ٹریننگ کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ اس عظیم فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں، اس ادارے سے پاس آؤٹ ہونا بڑے فخر کی بات ہے، 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کامعائنہ کرنا باعث فخرہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آصف علی زرداری کی طبیعت اب کیسی ہے؟ ڈاکٹر عاصم حسین کا بیان آگیا

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج نے پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانےکے لیے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہےاور ہمسائیوں سے ہمیشہ اچھے تعلقات چاہتا ہے اور ہمسائیوں کے ساتھ تمام مسائل پُرامن طور پر حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کسی بھی فیک نیوز اور پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، ملک کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے ، کسی ملک، گروپ یا تنظیم کو پاکستان کو سیاسی یا معاشی غیرمستحکم کرنے نہیں دیا جائے گا۔

Related Posts